برطانوی شاہی خاندان کا طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

May 24, 2020

برطانوی شاہی خاندان نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور غم کا اظہار کیا ہے۔

شاہی خاندان کے ترجمان کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزاد فلپ کا کہنا ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے پر انتہائی دکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام پاکستانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔