ننکانہ صاحب میں غریبوں کیلئے200 بیڈ کاجدید اسپتال بنائیں گے، اعجازشاہ

May 25, 2020

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب میں غریبوں کیلئے200 بیڈ کاجدید اسپتال بنائیں گے۔

اعجاز شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کیا ہے مگر کورونا ختم نہیں ہوا، عوام سے اپیل ہے کہ خدا کے واسطے احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر شخص سوگوار ہے، اللہ جاں بحق افراد کے ورثاء کو صدمہ براشت کرنے کی ہمت دے۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اوراخلاقی حمایت کی جا ری ہے، کشمیر میں ہونے والے ظلم کے بارے میں دنیا کو بتایا جا رہا ہے۔