ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقاتی عمل شروع کردیا

May 25, 2020

ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقاتی عمل شروع کردیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹیگشن بورڈ نے طیارے کے حادثے کا تحقیقاتی عمل شروع کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ ائیر بس نے ائیر کریش میں مہارت رکھنے والی دس رکنی تکنیکی ٹیم کو تحقیقات سے منسلک کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم میں کسی متعلقہ ادارے کے افراد شامل نہیں ہوں گے، صرف طلب کی گئی معلومات، دستاویزات یا ریکارڈ فراہم کریں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ رپورٹ قلیل مدت میں منظر عام پر لائی جائے۔