امریکا میں سیاہ فام شخص پر پولیس تشدد، چار اہلکار برطرف

May 28, 2020

امریکا میں سیاہ فام شخص پر پولیس تشدد، چار اہلکار برطرف

منی پولس ( جنگ نیوز ) پولیس حراست میں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر منی پولیس کے مئیر جیکب فرے نے بروقت کارروائی کر تے ہو ئے چار پولیس اہلکاروں کو برطرف کردیا ۔متوفی ایف بی آئی اور مقامی قانون نافذ کر نے والے اداروں کے تحت زیر تفتیش تھا ۔ میئر فرے نے مقتول جارج فلائیڈ سے بہیمانہ سلوک پر سیاہ فام برادری سے معذرت کی ۔انہوں نے کہا کہ سیاہ فام ہو نے کا یہ مطلب نہیں کہ اسے موت کا حقدار گردانا جائے ۔