گوگل میپ نے مقامی کاروباری افراد کیلئے نئے فیچرز متعارف کردیئے

May 28, 2020

کراچی(نیوزڈیسک) گوگل میپ نے مقامی کاروباری افراد کی آسانی کے لیے نئے فیچرز متعارف کردیئے ہیں۔ یہ فیچر اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک ہفتہ قبل ہی فیس بک نے ریٹیلرز کے لیے مفت اسٹورز قائم کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، گوگل میپ میں اب نام کے ساتھ یہ تلاش بھی کی جاسکے گی کہ وہ اپنی آن لائن اشیاء کے ساتھ عطیات یا تحائف بھی دیں گے یا نہیں۔