ہیلتھ سروسز ڈا ئریکٹوریٹ ایم سی آئی کا سنیئر ٹیکنیشین کورونا وائرس سے جاں بحق

May 29, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہیلتھ سروسز ڈا ئریکٹوریٹ ایم سی آئی اسلام آ باد کا سنیئر ٹیکنیشین طارق محمود عید الفطر کے روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر شہید ہوگیا۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر حسن عروج نے بتایا ہے کہ طارق محمود ایک فرض شناس اور محنتی کارکن تھا جس نے فرائض کی انجام دہی جاری رکھتے ہوئے اپنی جان دیدی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک سو ملازمین اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر مسلسل اسلام آ باد میں ڈس انفیکشن سپرے کر رہے ہیں ۔