پشاورمیں خفیہ اطلاع پر چھاپے کے دوران 7قماربازگرفتار

May 29, 2020

پشاور (کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 7 قماربازوں کو گرفتار کر لیاگزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ کامران خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کی نگرانی میں موضع پشتخرہ میں قماربازی میں مصروف ملزمان فیصل، نذیر اکبر، عمر فاروق، طارق، سلمان، عالمگیر اور فقیر حسین کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے افراد کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔