زین پولانی اور اہلیہ کی میتیں تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد

May 29, 2020

کراچی طیارہ حادثےمیں جاں بحق زین پولانی اور اہلیہ سارہ کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔

(تصاویر: سہیل رفیق)

ذرائع کے مطابق دونوںمیتیں چھیپا سرد خانے سے لواحقین کے حوالے کی گئیں، جس کے بعد میتوںکی نمازجنازہ اور تدفین آج ہوگی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے حادثے کے شکار بدقسمت طیارے میںزین پولانی،ان کی اہلیہ اور 3بچے بھی موجود تھے، تاہم بچوں کی میتوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ زین پولانی اور اہلیہ کی نماز جنازہ عالمگیر مسجد بہادر آباد میں ادا کی جائے گی، جبکہ مرحومین کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔