ماڈل قانونگوئی منصوبہ کے تحت13پٹوار سرکل کیلئے سیٹلائٹ مرکز

May 30, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ماڈل قانون گوئیوں کے منصوبہ کے تحت ضلع راولپنڈی سے منتخب گوجر خان کی مندرہ قانون گوئی کے تیرہ پٹوار سرکل کیلئے سیٹلائٹ مرکز قائم کیا جا رہا ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کے 13کلرکوں کو تربیت دیکر ان پٹوار حلقوں میں تعینات کیا جائیگا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عوام کو انکی دہلیز پر فرد اور انتقالات جیسے امور کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ نئے تعینات ہونیوالے کلرک/پٹواریوں کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ مندرہ قانون گوئی کے پٹوار سرکلز کیلئے جن جونیئر کلرکوں کی نامزدگی کی گئی ہے ان میں توصیف جاوید ساہنگ سرکل، اختشام الحق کلیام اعوان، عثمان مرتضیٰ مندرہ، طاہر محمود سنگوڑی، عمران علی نور دولال، زعفران فیاض کیانی کوری دولال، توصیف حامد بجنیال، غلام مصطفیٰ ماہندر، گلزار احمد ہریال، احسن منیر بھٹی گھنگریلہ، جہانزیب ابرار جھنگی جلال، ارسلان رشید سوڑہ اور عمران فیض اضافی جھنگی جلال کیلئے شامل ہیں۔ لسٹ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ اتھارٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ماڈل قانون گوئی منصوبہ کمپیوٹر ریکارڈ سنٹرز کے ملازمین کی طرف سے کچھ عرصہ قبل کی گئی ہڑتال کے باعث پیدا ہونیوالے مسائل سے نمٹنے کیلئے تشکیل دیا گیا تھا۔ کمپیوٹرائزڈ سسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت جدید ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سسٹم کو ختم کرتے ہوئے پرانا سسٹم بحال کرنا چاہتی ہے۔