زائرہ وسیم نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا

May 30, 2020

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم کوٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا، سابقہ اداکارہ نے اپنا تصدیق شدہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

زائرہ وسیم نے بھارت میں ٹڈیوں کے حملوں سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے سورۃ اعراف کی آیت نمبر 133 کا حوالہ دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے زائرہ وسیم کے اس ٹوئٹ پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین کے سخت ردعمل کے بعد زائرہ وسیم کو ناصرف اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا تاہم اب انہوں نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔