• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عید نئے کپڑے پہننے والوں کی نہیں ، اطاعت میں اضافے والوں کی ہوتی ہے‘، زائرہ وسیم

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ عید نئے کپڑے زیب تن کرنے والوں کی نہیں بلکہ ان لوگوں کی ہوتی ہے جن کی اطاعت، تابعداری اور بندگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زائرہ نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور اسی مناسبت سے ایک پیغام بھی شیئر کیا۔

زائرہ نے اپنے ٹوئٹ میں معروف اسلامی اسکالر ابن رجب حنبلی کا ایک قول بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ عید ان لوگوں کی نہیں ہوتی جو نیا لباس زیب تن کرتے ہیں بلکہ ان لوگوں کی ہوتی ہے جن کی اطاعت میں اضافہ ہو۔

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے تعلق رکھنے والی زائرہ نے یہ بھی لکھا کہ عید ان لوگوں کیلئے نہیں ہے جو ہمیشہ اچھے کپڑوں اور ذرائع آمدورفت کی بہترین سہولیات کے خواہاں ہیں بلکہ عید ان لوگوں کیلئے ہے جن کے گناہ معاف ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ زائرہ نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

زائرہ وسیم نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

تازہ ترین