منشا پاشا کو جبران کی یاد ستانے لگی

May 30, 2020

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا لاک ڈاؤن کے دوران اپنے منگیتر جبران ناصر کو یاد کرنے لگی ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں نامور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کرنے والی اداکارہ منشا پاشا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے منگیتر کے ہمراہ گزشتہ سال کی عید الطفر کی یادگار تصویر پوسٹ کی۔


تصویر شیئر کرتے ہوئے منشا پاشا نے لکھا کہ ’میں گزشتہ سال کی عید کو بہت زیادہ یاد کر رہی ہوں۔‘

منشا پاشا کی تصویر پر پاکستان کے نامور ریپ گلوکار علی گل پیر نے کمنٹ کرتے ہوئے ’کیوٹ‘ لکھا۔

اِس سے قبل بھی منشا پاشا نے انسٹاگرام پر جبران ناصر کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔


منشا پاشا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ اور جبران ناصر گھر کے کسی ایونٹ میں موجود ہیں۔


یاد رہے کہ منشا پاشا نے گزشتہ سال 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی پر مداحوں کی مبارکباد

اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔