• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی



معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ 22 دسمبر کو منگنی کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش منگنی کے دعوت نامے اور منگنی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے جبران ناصر نے بتایا کہ منگنی کی باقاعدہ رسم کی  تقریب مقامی ہوٹل میں 22 دسمبر کی دوپہر کو ہوگی جبکہ شادی ایک سال بعد ہوگی۔

جبران ناصر  کا کہنا ہے کہ اُن کے  دوستوں نے شرارت میں منگنی کی خبر پھیلائی۔


منشا اور ناصر کئی تقریبات میں ساتھ دکھائی دیتے رہے ہیں ۔ کامیڈین فائزہ سلیم کی شادی میں دونوں کا رقص سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رہا تھا۔

یاد رہے کہ منشا پاشا اگست 2013 میں اسد فاروقی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں تاہم کچھ وجوہات کی بناء پر دونوں رشتہ برقرار نہ رکھ سکے۔

منشا پاشا نے کئی ڈاموں کے ساتھ فلم ‘چلے تھے ساتھ’ کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ‘لال کبوتر’ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

جبران ناصر سیاسی و سماجی کارکن ہیں ساتھ ہی وہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے  بھی حصہ لے چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے  جوڑی کو مبارکباد کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین