مولانا محمدعالم خیرخواہ شخصیت کے مالک تھے،مولانا عبدالواسع

May 31, 2020

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا سید آغا محمود شاہ انجینئر میر عثمان بادینی نے جمعیت ضلع چاغی کے سابق امیر مولانا محمد عالم کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم ایک مخلص عالم دین ،ایک دعاگو اور خیرخواہ سے محروم ہوگئےمولانا محمدعالم علاقائی مسائل و قبائلی تنازعات کے حل میں پیش پیش رہے انہوں نے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔