ہزارہ ٹاؤن میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل

May 31, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نے ہزارہ ٹاون میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات علاقے میں آباد قوموں کو آپس میں لڑانے کے مترادف ہے باشعور اور برادر عوام ان سازش کو ناکام بنائیں بیان میں کہا کہ اس پرتشدد واقع کی جتنے بھی مذمت کی جائے کم ہے انتظامیہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے امن و امان قائم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے بیان میں کہا کہ دو گروپوں کے آپس کے جھگڑے کو قوموں کے تصادم قرار دینا درست نہیں بیان میں کہا کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ کے چند گروپوں کی آپس کے لڑائی کو قوموں کے تصادم قرار دیا گیا جس سے کافی حد تک نقصان ہوا کوئٹہ کے امن و امان کے بحالی کیلئے تمام برادر قوموں کو آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے بیان میں گزشتہ دنوں ہزارہ ٹاون واقع میں ملوث شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔