پروفیسر انوار احمد زئی انتقال کرگئے

May 31, 2020

پروفیسر انوار احمد زئی انتقال کرگئے

ضیاءالدین تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر، میٹرک بورڈ کراچی، انٹر بورڈ کراچی، میرپور خاص بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ای ڈی او کراچی پروفیسر انوار احمد زئی انتقال کرگئے۔

پروفیسر انوار احمد زئی کے چھوٹے بھائی مسرور احمد زئی نے ٹیلی فون پر بتایا کہ ان کے بڑے بھائی ایک ماہ سے علیل تھے اور آج صبحانتقال کرگئے ہیں۔

مسرور احمد زئی نے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی کا علاج کراچی میں اسٹیڈیم روڈپر واقع ایک نجی اسپتال میں کیا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر انوار احمد زئی کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر گلستان جوہر میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد میں ادا کی جائے گی۔