حسب عادت مریم صفدر صاحبہ نے جھوٹ بولا، شہباز گل

May 31, 2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ حسب عادت مریم صفدر صاحبہ نے جھوٹ بولا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف صاحب کی تصویر خود لیک کی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تصویر حسین نواز کے دفتر کے باہر والے صحن میں لی گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بکھرتی ٹوٹتی پارٹی بچانے کی ناکام کوشش کی گئی، دو زاویوں سے تصویر لیتے ہی شور شروع کردیا کہ تصویر چھپ کر لی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ وہاں اور کوئی نہیں بیٹھا اور کوئی ان کی اس جگہ جا نہیں سکتا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ایک بوڑھے بیمار شخص کو ماسک نہیں پہناتا کہ تصویر میں پہچانا جاسکے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کارکن چچا کی طرف جارہا ہے اسی دباؤ سے تصویر خود لیک کی۔

واضح رہے کہسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی لندن کے ایک ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے تصویر وائرل ہونے کے بعد اُن کی کی صاحبزادی مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے مخالفین کا مقصد ہر بار کی طرح الٹا ہوگیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہتصویر کا مقصد تشہیر کرنا نہیں، تذلیل کرنا تھا۔