• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے مخالفین کا مقصد ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا، مریم نواز

نواز شریف کے مخالفین کا مقصد ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا، مریم نواز


مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مخالفین کا مقصد ہر بار کی طرح الٹا ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ تصویر کا مقصد تشہیر کرنا نہیں، تذلیل کرنا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ زبردستی آئی سی یو میں گھس کر میری بے ہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں، ان کے لیے میاں صاحب کی گھر کی خواتین و بچیوں سمیت چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟

مریم نواز نے کہا کہ تصویر بنانا اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا، نواز شریف کی جھلک سے مخالفین کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تصویر سے میاں صاحب کے چاہنے والے خوش ہوئے ہیں اور انہیں حوصلہ ملا ہے، مخالفین کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ ایسی حرکتوں سے وہ اپنا نقصان کر رہے ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ مخالفین انجانے میں میاں صاحب کا فائدہ کر جاتے ہیں، ان کو تکلیف ہے کہ نواز شریف کو طاقت کے اندھے استعمال کے باوجود نقصان نہیں پہنچا سکے۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ ان لوگوں نے میاں صاحب کو مارنے کی پوری کوشش کی لیکن اللّٰہ تعالیٰ نے میاں صاحب کو بچا لیا، نواز شریف کا خوف ان کو جینے دیتا ہے نہ چین سے حکومت کرنے دیتا ہے، ان لوگوں کی یہی سزا ہے۔

تازہ ترین