بیلجیم کے اسپتال میں کورونا اسکریننگ کیلئے روبوٹ کا استعمال

May 31, 2020

بیلجیم کے اسپتال میں کورونا اسکریننگ کیلئے روبوٹ کا استعمال

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے جس سے دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور متاثر ہو چکے ہیں۔

بیلجیم کے اسپتال میں کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے روبوٹ کا استعمال شروع کردیا۔

بیلجیم میں پہلی بار لوگوں میں کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے روبوٹ کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروادی گئی ہے۔

CRUZRنامی اس روبوٹ میں کیمرہ اور تھرمو اسکینر نصب ہے جو اسپتال میں آنے والے افراد کا درجہ حرارت اسکین کرنے اور کورونا کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی ماسک، دستانے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کی نگرانی بھی کرتا ہے۔