پاکستان میں ساڑھے 5 کروڑ سال قدیم مچھلی کا ڈھانچہ دریافت

June 01, 2020

پاکستان میں ساڑھے 5 کروڑ سال قدیم مچھلی کا ڈھانچہ دریافت

پاکستان میں ایک نایاب مچھلی کا ڈھانچہ دریافت کیا گیا ہے، جس کے بارے میں مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا ڈھانچہ 5 کڑور 40 لاکھ سال قدیم ہے۔

اسی نسل کی دوسری قسم کی مچھلی کا ایک اور ڈھانچہ بیلجیئم میں بھی ملا ہے۔

امریکا کے مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین کے ایک تحقیقی مضمون کے مطابق بیلجیئم میں ملنے والا ڈھانچہ 4 کڑور 10لاکھ سال پرانا ہے، مچھلی کے بڑے دانتوں کے باعث اسے چڑیل سے منسوب کیا گیا۔

اس نسل کی مچھلی آج بھی سمندر میں پائی جاتی ہیں، لیکن اب اس کے دانت بڑے نہیں ہوتے۔ پاکستان میں اس نسل کی مچھلی دوسرے نمبر پر بڑی تعداد میں پائی جاتی ہے۔

تیکنیکی مشیر برائے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں یہ پیزا کا لازمی حصہ ہے، اس نسل کی مچھلی کو دنیا بھر میں فش میل کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مچھلی پانی سے کیڑے چھان کر کھاتی ہے۔