لی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 10 گودام جل گئے

June 02, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لی مارکیٹ کھجور بازار ترک مسجد کے قریب پیر کی صبح گوداموں میںآگ لگ گئی ،آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں روانہ کی گئیں لیکن دو گوداموں میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرتے ہوئے متصل گوداموں کو لپیٹ میں لینا شروع کردیا جسکے بعد مزید پانچ گاڑیاں بھیجی گئیں، فائر فائٹرز نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پالیا ، فائر بریگیڈ کے مطابق آتشزدگی کے باعث کنفنکشری آئٹمز ، پلاسٹک ، چپلوں سمیت دس گودام مکمل طور پر جل خاکستر ہوگئے جبکہ تین گوداموں کو جزوی طور نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔