سول ہسپتال ٹراما سنٹر کے قریب ٹریفک کانسٹیبل کو زدوکوب کر کے زخمی کر دیا گیا

June 02, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سول ہسپتال ٹراما سنٹر کے قریب نامعلوم افرادنے ٹریفک کانسٹیبل کو زرکوب کر کے زخمی کر دیا واقعہ کے خلاف ہزارہ ٹائون کےمشتعل نوجوانوں نے مغربی بائی پاس بلاک کر کے احتجاج کیا تاہم پولیس اور ایف سی نے مظاہرین کو منتشر کر دیا پولیس کے مطابق سول ہسپتال میں ٹریفک کانسٹیبل محمد ہادی ٹراما سنٹر کے قریب ڈیوٹی دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے ردکوب کرکے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ پہنچا دیا واقعے کے خلاف ہزارہ ٹائون کے مشتعل نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے مغربی بائی پاس بلاک کر کے مظاہرہ کیا پولیس ٗ ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کر کے روڈ کھول دی ۔