ہفتوں کی بندش کے بعد کرکٹ بورڈ دفاتر آج کھل جائیں گے

June 03, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کئی ہفتوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفاتر بدھ سے کھل جائیں گے۔کورونا وائرس کے سبب دفتری اوقات صبح 10 سے شام 4 بجے کردئیے گئے ہیں ۔ ابتدائی مرحلے میں کورونا وائرس کے سبب دفاتر میں ضروری اسٹاف کو بلایا گیا ہے۔ تمام ملازمین کے لیے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس دوران ہیڈکوارٹر میں میس بند اور غیر ضروری مہمانوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔کورونا وائرس کے باعث پی سی بی دفاتر سترہ مارچ کو بند کئےگئے تھے۔