انصاف کیلئے سیاہ فام کمیونٹی کے ساتھ ہوں، ناانصافی برداشت نہیں کرینگے، ملالہ یوسفزئی

June 03, 2020

لندن(آئی این پی)پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی امریکی سیاہ فام کی ہلاکت پر آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سیاہ فام کمیونٹی کی انصاف کی لڑائی میں ساتھ کھڑی ہوں، ہم ناانصافی برداشت نہیں کرسکتے۔

ملالہ یوسف زئی نے امریکی سیاہ فام جارج فلوئیڈ سمیت ان جیسے دیگر افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ میں سیاہ فام کمیونٹی کے ساتھ احمود آربیری، بیرونا ٹیلر، جارج فلوئیڈ اور ان سے قبل متعدد دیگر افراد کے لئے انصاف کی لڑائی میں ساتھ کھڑی ہوں۔

ملالہ نے لکھا کہ ہم ناانصافی کسی قیمت پر بھی برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔