آئندہ بجٹ سے قبل پالیسی گائیڈلائنزکیلئےمشاورتی کمیٹی تشکیل

June 03, 2020

اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزارت منصوبہ بندی ، ترقی اور اسپیشل انیشی ایٹوز نے 2020-21 کے آئندہ بجٹ سے قبل پالیسی گائیڈلائنز تلاش کرنے کیلئے ماہرین معاشیات ، ٹیکنوکریٹس اور پیشہ ور افراد پر مشتمل گیارہ رکنی اعلیٰ اختیاراتی مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ حکومت نے اپنا پہلا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں کووڈ 19کے بعد کے منظر نامے میں معیشت کیلئے چیلنجز، اہم معاملات اور موجودہ معاشی مسائل کا جائزہ لیا جائے گاجبکہ مشاورتی کمیٹی کے کام کی ساخت اور اسے معنی خیز بنانے کے لئے بحث یا تجاویز دی جائیں گی۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے تحت مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن عابد قیوم، سولیری ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی نوید حامد، لاہور اسکول آف اکنامکس کے پروفیسر سید احمد، چیئرمین سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن خالد منصور، سی ای او حبکو آفاق تیوانی وغیرہ پر مشتمل ہوگی۔