سعودی شہزادہ سعود بن عبداللّٰہ بن فیصل انتقال کرگئے

June 04, 2020

سعودی عرب کے شہزادہ سعود بن عبداللّٰہ بن فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئے۔

سعودی عرب کے دیوان شاہی کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق شہزادہ سعود بن عبداللّٰہ بن فیصل بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں۔

دیوان شاہی کے اعلامیہ کے مطابق شاہی خاندان کے مرحوم رکن کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ریاض میں ادا کی جائے گی۔