چین، پاکستانی طالبعلم کے قاتل چینی شہری کو سزائے موت

June 05, 2020

کراچی (نیوزڈیسک )مشرقی چین کے صوبے جانگسو کی ایک عدالت نے چین میں مقیم پاکستانی طالبعلم کو قتل کرنے کے جرم میں ایک چینی شہری کو سزائے موت سنائی ہے۔سزائے موت پانے والے شخص کو واردات کے بعد پناہ دینے پر اُن کی ایک دوست کو 17 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔پاکستانی شہری معزالدین نانجِنگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ تقریباً دو برس قبل کونگ نامی ایک چینی باشندے نے انھیں معمولی تکرار کے بعد قتل کر دیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ کونگ کو ایک بالغ شخص کی حیثیت سے معلوم ہونا چاہیے تھا کہ سینے اور پیٹھ میں چھری گھونپنا ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے۔