تعلیمی ادارے کھولے جائیں،پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

June 05, 2020

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ) حکومت 15 جون تک ایس او پیز کے ساتھ تمام تعلیمی ادارے، دینی مدارس اور یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کرے۔سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے کلاسز کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ محمد الیاس کیانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنا بلا جواز ہے۔