امریکی فوجی آزاد کرنے پر ٹرمپ ایران کے مشکور

June 05, 2020

ایران کی جانب سے امریکی فوجی آزاد کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے معاہدہ ممکن ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا کہ جب سے وہ صدر بنے ہیں 40 سے زائد امریکی قیدیوں یا یرغمالیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔

انہوں نے ایران کی جانب سے رہا کئے گئے امریکی فوجی قیدی سے فون پر بات کرنے کی بھی تصدیق کی اور لکھا کہ مائیکل وائٹ بہت جلد امریکا پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ایران نے امریکی فوجی آزاد کردیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نیوی اہلکار مائیکل وائٹ کی رہائی ایرانی سائنسدان سائرس اصغری کی رہائی کے بعد عمل میں آئی ہے۔