کورونا کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے، وزیر اعظم

June 05, 2020

کورونا کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے، معیشت کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت بجٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، مشیر خزانہ کی قیادت میں حکومتی معاشی ٹیم نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی لانا خصوصاً غیر ضروری حکومتی اخراجات میں کٹوتی موجودہ حکومت کی روز اوّل سے ترجیح رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ایسے شعبوں کو خصوصی طور پر فروغ دیا جائے جن سے نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی درحقیقت عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے، موجودہ معاشی حالات کا تقاضہ ہے کہ اصلاحات کے عمل کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام پر پڑنے والے غیرضروری بوجھ کو کم سے کم کیا جا سکے۔