آئی ایم ایف کا پاکستان سے غیر ترقیاتی اخراجات منجمد کرنے کا مطالبہ

June 05, 2020

آئی ایم ایف کا پاکستان سے تمام غیر ترقیاتی اخراجات منجمد کرنے کا مطالبہ

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے تمام غیر ترقیاتی اخراجات منجمد کرنے سمیت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خسارہ کم کرنے کےلیے 1150 ارب روپے کی ایڈجسمنٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد میں سخت پالیسیوں کی تجویز دی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے تنخواہیں، غیرترقیاتی اخراجات اور دفاعی اخراجات منجمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف حکام کا کہنا تھا کہ جی ٹوئنٹی ممالک تنخواہوں میں کٹوٹی کرسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں۔

آئی ایم ایف پروگرام کی 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت اسی وقت بحال ہوگی جب حکومت، آئی ایم ایف کے میکرواکنامک فریم ورک کے مطابق آئندہ بجٹ پیش کرے گی۔