سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا بنگلادیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی سیاسی کارکن پر قاتلانہ حملے کے بعد ڈھاکا نے بھارتی سفیر کو طلب کر لیا۔ بنگلادیش نے بھارت سے عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈھاکا میں عوامی لیگ کے شدت پسند کارکن کی فائرنگ سے عثمان ہادی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ عثمان ہادی کو بھارت کے فون نمبروں سے دھمکیاں دی گئیں۔
بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد انتخابات متاثر کرنے کے لیے دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔ بھارت مفرور شیخ حسینہ کو آئندہ انتخابات کو متاثر کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ بھارت فرار ہوگئی تھیں۔ انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت سنا دی گئی ہے۔