• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں صاف پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

افغانستان میں صاف پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ یورپی یونین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ 

یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں 2 کروڑ سے زائد افراد صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ 

افغان میڈیا خاما پریس کے مطابق یورپی یونین نے انتباہ جاری کیا کہ آلودہ پانی سے بیماریوں کا پھیلاؤ بڑھ گیا، خطرہ شدت اختیار کر چکا ہے، 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد بچے پانی سے منتقل ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہیں۔ 

عالمی ادارہ صحت کے مطابق افغان طالبان کی پابندیوں اور حفظان صحت کے ناقص نظام کی وجہ سے متعدد بیماریاں عروج پر ہیں، مئی 2025 تک 442 طبی کلینک بند ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید