پیپلز پارٹی کی آل پارٹیزکانفرنس آج لاہور میں ہوگی

June 07, 2020

لاہور( این این آئی )پیپلز پارٹی پنجاب کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ صدارت پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کریں گے۔ مسلم لیگ ن،مسلم لیگ ق،جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام،جمعیت علمائے پاکستان،عوامی ورکرز پارٹی اور برابری پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے صوبائی سربرہان کو دعوت دی گئی ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ پی پی ترجمان کے مطابق کورونا ، ٹڈی دل کے حملے کے بعد کی صورتحال، این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں آئینی ترامیم مرکزی نقطہ ہوگا۔