احسن اقبال کے خلاف ریفرنس آنا ہے یا کیس خارج کردیں، احتساب عدالت

June 09, 2020

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس آنا ہے یا کیس خارج کردیں، احتساب عدالت

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کے خلاف تفتیش میں سست روی اور ریفرنس دائر نہ کرنے پرچیئرمین نیب سے جواب طلب کرلیا گیا۔کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ایف آئی اے سے جو کیس نیب کو ٹرانسفر ہوا اس میں تو احسن اقبال کا نام ہی نہیں تھا۔نیب بتائے احسن اقبال کے خلاف ریفرنس آنا ہے یا کیس خارج کر دیں؟احسن اقبا ل نے استدعا کی کہ چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا جائے، جس پر نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہا کہ چیئرمین نیب کی نمائندگی کے لیے ہم یہاں موجود ہیں۔