کورونا، اسلام آباد پولیس کے 50افسر، جوان قرنطینہ کر دیئے گئے

June 11, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد پولیس کے 100 افسران و جوان کورونا کاشکار ہو چکے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن کاکہنا ہے کہ پولیس کے 53 افسران و جوان کورونا وائرس کا شکار بنے،22 افسران و جوان صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 50 افسران و جوانوں کے ٹیسٹ لے کر انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے، دو افسران کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ تمام افسران و جوانوں کی صحت کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرمیں کورونا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔