حفاظتی اقدامات کے ساتھ مکاؤ میں ڈریگن بوٹ ریس

June 22, 2020

حفاظتی اقدامات کے ساتھ مکاؤ میں ڈریگن بوٹ ریس

مکاؤ میں ڈریگن بوٹ ریس کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی اور کشتیاں چلاتے ہوئے خوب ریس لگائی۔

مکاؤ میں منعقد ہونے والے اس سالانہ ٹورنامنٹ میں درجنوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

شہریوں کو مایوسی سے نکالنے اور تفریح فراہم کرنے کیلئے منعقد ہونے والے اس فیملی کارنیول ڈریگن بوٹ ریس کے دوران کھلاڑیوں نے کشتیوں کی ریس لگاتے ہوئے نہ صرف مقررہ فاصلہ طے کیا بلکہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی خوب کیا۔

اس سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعدادنے حفاظتی اقدامات کے ساتھ شرکت کی جنہوں نہ صرف اس ایونٹ کو انجوائے کیا بلکہ کھلاڑیوں کی مہارت کو خوب داد دی۔