کوہاٹ: موبائل پر زنانہ آواز میں رقم بٹورنے والے ملزمان گرفتار

June 25, 2020

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس کی ایک کارروائی کے دوران موبائل پر عورتوں کی آواز نکال کر لوگوں لاکھوں روپے بٹورنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرکے لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کوہاٹ کے ڈی پی او منصور امان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے، موبائل فونز، سم کارڈز اور مختلف دستاویزات برآمد کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان عورتوں کی آواز نکال کر پاکستان اور بیرونِ ملک میں لوگوں کو دھوکا دے کر لاکھوں کی رقوم بٹور چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملوث پولیس اہل کار گرفتار

کوہاٹ پولیس کی جانب سے فراڈ میں ملوث دونوں ملزمان عمر اقبال اور سلیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔