کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیرشاہ انوسٹی گیشن پولیس نے برطرف پولیس اہلکار شاہد خان کو شہریوں سے کروڑوں روپے فراڈ کیس میں گرفتار کر لیا ،ملزم پہلے کرائم برانچ میں تعینات تھا اور اس نے سخاوت نامی شہری سے بلڈنگ کے عوض ایک کروڑ 35 لاکھ روپے لیے لیکن عمارت دی نہ ہی اس کے کاغذات دیئے، پولیس کے مطابق ملزم مکانات فروخت کرنے کے بہانے شہریوں سے رقم لینے کے بعد فراڈ کرتا رہا ہے،دریں اثنا ذرائع کے مطابق ملزم شاہد خان کو پیٹی بھائیوں نے مبینہ رشوت کے عوض تھانے میں وی آئی پی سہولیات دے رکھی ہیں۔