جنسی اسیکنڈل میں ملوث گومل یونیورسٹی کا پروفیسر ملازمت سے فارغ

June 25, 2020


گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ نے جنسی اسیکنڈل میں ملوث پروفیسر کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

یونیورسٹی اعلامیے کے مطابق پروفیسر صلاح الدین کے خلاف طالبات اور خواتین اساتذہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ثبوت ملے تھے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انہیں یونیورسٹی کی ملازمت سے جبری طور پر ریٹائر کیا گیا ہے۔

پروفیسر صلاح الدین نے الزامات عائد ہونے پر استعفیٰ دیا تھا ، وہ اسلامک اسٹڈیز اور شعبہ عربی کے سینئر پروفیسر تھے۔