کورونا کی آگاہی کیلئے مسٹر بین بھی میدان میں آگیا

June 28, 2020

کورونا وائرس کی آگاہی کیلئے مسٹر بین بھی میدان میں آگیا

دنیا کو اپنی منفرد اداکاری سے ہنسانے والے مسٹر بین کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں لیکن اب یہی ہنسنی بکھیرنے والے مسٹر بین کورونا سے آگاہی دیں گے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں۔

اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے آگاہی پھیلانے کے لیے معروف مزاحیہ کامیڈین مسٹر بین کے کارٹون کا سہارا لیا ہے جو لوگوں کی توجہ مبذول کر رہا ہے۔

ویڈیو میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتاطی تدابیر برتنے اور حفظانِ صحت کے اُصولوں پر عمل کرنے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ہزاروں لوگوں کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے جبکہ ویڈیو پر عالمی ادارہ صحت کی کاوشوں کو بھی سراہا جا رہا ہے۔