میری انسٹاگرام فیملی کیلئے بہت سا پیار، ایمن خان

June 28, 2020

ایمن خان کا اپنی انسٹاگرام فیملی سے اظہار محبت

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر شہرت کی دوڑ میں سب سے آگے نکلتے ہوئےاپنی انسٹاگرام فیملی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان کی صف اول اداکارہ ماہرہ خان کو انسٹاگرام فالوورز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے والی اداکارہ ایمن خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 6 اعشاریہ 5 ملین یعنی 65 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

اس ضمن میں ایمن خان نے اپنی انسٹاگرام فیملی کے لیے ایک خصوصی پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔


ایمن خان نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری طرف سے میری انسٹاگرام فیملی کے لیے بہت سارا پیار اور آپ سب نے مجھے جو احترام، عزت اور محبت دی ہے اُس کے لیے میں آپ کی بےحد شکرگزار ہوں۔‘

واضح رہے کہ جس وقت ایمن خان اور ماہرہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد برابر ہوگئی تھی تو اسی دوران ایمن خان کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ اُن کا ماہرہ سے کوئی مقابلہ نہیں، وہ ماہرہ سے بہت پیار کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ماہرہ خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔