• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ سے کوئی مقابلہ نہیں : ایمن خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر شہرت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈز توڑتے ہوئے ماہرہ خان کو بھی فالوورز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

ایمن خان کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ماہرہ سے کوئی مقابلہ نہیں ، وہ ماہرہ سے بہت پیار کرتی ہیں۔

پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں ایمن نے ماہرہ کو تو پیچھے چھوڑا تھا تاہم کچھ ہی دنوں میں ماہرہ کے فالوورز کی تعداد بھی ایمن کے فالوورز جتنی ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں  ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5 اعشاریہ 9 ملین یعنی 59 لاکھ سے زائد ہوگئی جو کہ ماہرہ خان سے 1 لاکھ زیادہ تھی۔

انسٹاگرام پر دونوں اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد پر اب اگر نگاہ ڈالی جائے تو دونوں کے فالوورز کی تعداد تقریباً ایک جیسی ہے۔

سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ ایمن متعدد مقامات پر یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کا سُپر اسٹار ماہرہ سے کوئی مقابلہ نہیں۔

عالمی شہرت یافتہ ماہرہ خان گزشتہ سال اکتوبر میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ  50 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی شخصیت تھیں۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیات اپنے مداحوں کو اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال کرتے ہیں۔

شوبز ستاروں کی مقبولیت کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لگایا جاسکاتا ہے، جسے ہر گزرتے دن کے ساتھ پرستاروں کی بڑی تعداد فالو کرتی ہے اور ان کے روزمرہ کی روٹین سے آگاہ رہتے ہیں۔

تازہ ترین