اداکارہ رباب ہاشم کا مداحوں کیلئے معنی خیز پیغام

June 28, 2020

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ رباب ہاشم کی جانب سے اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک معنی خیز پیغام سامنے آیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رباب ہاشم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دُنیا کا دستور ہے کہ آپ جیسا جس کے ساتھ کروگے پھر چاہے آپ نے کسی کے ساتھ اچھا کیا ہوا یا بُرا کیا ہو، آپ کے ساتھ بھی اس دُنیا میں ویسا ہی ہوگا۔‘

رباب ہاشم نے لکھا کہ ’لہٰذا ہم سب کے لیے ضروری ہے کہ نفرت پھیلانے کے بجائے سب کے ساتھ محبت اور شفقت سے پیش آئیں، اور اپنے دل میں کسی کے لیے بھی نہ کوئی بُرائی رکھیں اور نہ ہی کسی کے ساتھ کچھ بُرا کریں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’دوسروں کو نقصان پہنچانے کے بجائے آپ زیادہ سے زیادہ نیکی کریں۔‘

واضح رہے کہ رباب ہاشم پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی قابل اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت سے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، گزشتہ سال اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ترین ڈرامہ ’میرے محسن‘ کیا تھا جس میں اُنہوں نے اداکار سید جبران کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا۔

رباب ہاشم نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز دس برس کی عمر میں جیو کے بچوں کے پروگرام سے کیا تھا۔