فرحان سعید کا جہانگیر خان کو خراج تحسین

June 28, 2020

پاکستانی اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جہانگیر خان کی طرح چند ہی ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کھیل کو نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا میں متعارف کروایا۔

انہوں نے لکھا میں آج لیجنڈ جہانگیر خان کو خراج تحسین پیش کر رہا ہوں۔

فرحان سعید کا کہنا تھا کہ جہانگیر خان کے کارناموں کی فہرست نہ ختم ہونے والی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر خان نے چھ مرتبہ عالمی مقابلہ جیتا اور دس مرتبہ برٹش اوپن جیتا تھا، وہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر رہے، جس کے بعد فیڈریشن میں ’ایمرٹس فیڈریشن‘ کا عہدہ ترتیب دیا گیا۔

فرحان سعید نے کہا کہ یہ جہانگیر خان اور پھر جان شیر خان کی ہی وجہ سے ممکن ہوا کہ پاکستان اسکواش میں کئی دہائیوں تک ٹاپ پوزیشن پر رہا۔

انھوں نے لکھا کہ ’جہانگیر خان آپ کا شکریہ‘، میرے لیے آپ بے مثال مہارت اور عزم و حوصلے کی ایک مثالی شخصیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی کبھی نہ ختم ہونے والی عظمت پاکستان کے لیے ہمیشہ ایک تحفہ رہی اور رہے گی۔