پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ، چین کی مذمت

June 29, 2020

چین نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

بیجنگ سے جاری بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی جنگ کی پُرزور حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی سفارت خانے کا اظہار مذمت

ترجمان کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کے لیےکوششوں کی بھی حمایت کرتاہے۔

چینی ترجمان نے اس موقع پر دہشگرد حملے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا۔