• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارت خانے کی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت

امریکی سفارت خانہ اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں حملے کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ حملے میں ملوث افراد کو یقیناً انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بھی کراچی میں دہشتگردوں کےحملے کی مذمت کی۔

ایک بیان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شا کا کہنا ہے کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے میں 4 حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس افسر اور 3 سکیورٹی گارڈز شہید اور 6 افراد زخمی ہوئے۔

تازہ ترین