کراچی کو 20ماہ بعد بی ایل اے نے پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا

June 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں پیر کو 20ماہ بعدکالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے ایک بار پھر کسی اہم ادارے کی عمارت کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ، اس سے قبل 23نومبر2018کو کلفٹن میں واقع چینی سفارت خانے میں اس تنظیم کی جانب سے کی جانے والی شدت پسندی میں تین دہشت گرد ہلاک دوپولیس اہلکاراور دوشہری شہید ہوئے تھے، پچھلے چند روز میں کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج،رینجرز اہلکاروں پر حملے، لیاقت آباد میں احساس پروگرام سینٹر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کی رہائش گاہ پر دہشت گردی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جبکہ اندورن سندھ بھی دہشت گردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔