پیراں غائب ریفرنس، پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان بری

June 30, 2020


احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

پیراں غائب ریفرنس قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی جانب سے 2014ء میں دائر کیا گیا تھا۔

192 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا ۔

پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف پر بطور وزیرِپانی و بجلی کرپشن کرنے اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: پرویز اشرف سمیت 8 افراد گیپکو ریفرنس میں بری

اس سے قبل اسلام آبادکی احتساب عدالت نے 25 جون کو ساہو وال رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی بریت کی درخواستیں منظور کر لی تھیں۔

سالِ رواں 3 فروری کو لاہور کی احتساب عدالت نے گیپکو ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد کو بری کر دیا تھا۔