اسلام آبادکی احتساب عدالت نے رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیئے:۔ رینٹل پاور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف پر فردِ جرم عائد
عدالت نے بریت کی درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے راجہ پرویز اشرف اور شوکت ترین کو ساہو وال رینٹل پاور ریفرنس سے بری کیا گیا ہے
ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا، ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈی نینس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ساہو وال ریفرنس میں 10 ملزمان کو بری کیا ہے۔
عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا، اس لیے کیس نہیں بنتا۔